ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جعفرآباد ڈکیتی کی واردات مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر نئی موٹر سائیکل ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار پولیس تھانے کی حدود کھوسو لاڑو کے مقام پر پانچ نا معلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر صفی اللہ سے نئی موٹر سائیکل ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

