وفاقی اداروں میں فوری اور مفت انصاف کی فراہمی جاری ہے وفاقی اداروں کے بارے میں مفت شکایات درج کرائیں فوری اور مفت انصاف فراہم کی جاۓ گی محمد امین مگسی کا صحافیوں سے گفتگو

سبی(نامہ نگار)وفاقی اداروں میں فوری اور مفت انصاف کی فراہمی جاری ہے وفاقی اداروں کے بارے میں مفت شکایات درج کرائیں فوری اور مفت انصاف فراہم کی جاۓ گی محمد امین مگسی کا صحافیوں سے گفتگو٬تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اعلی(سیکٹریٹ)سبی رینج کے انچارج محمد امین مگسی سے آل پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین مشتاق احمد٬مرکزی سینئر نائب صدر حضور بخش صوبائی چئیرمین ٬محمد رمضان بھٹو٬سابق صوبائی نائب صدر میراللہ دادرند اور اشتیاق احمد چاچڑ نےوفاقی محتسب دفتر سبی رینج میں ملاقات کی دوران ملاقات محمد امین مگسی نے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوۓ کہاہے کہ صحافی اپنے قلم اور کیمرے کی آنکھ سے وفاقی اداروں میں ہونے والے نا انصافیوں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کاروائی عمل میں لائی جاۓ انہوں نے کہاہے کہ وفاقی محتسب میں وفاقی اداروں کے بارے میں شکایات پر فوری انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اب تک سبی رینج میں قائم دفتر سے درجنوں شکایات کا ازالہ کرکے عوام کو مفت اور فوری ریلیف فراہم کیں ہیں انہوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب میں وفاقی اداروں کے بارے میں شکایت کرنے کا آسان طریقہ ہے جس میں شکایت درج کرانے والے کو کسی قسم کا خرچہ یا کسی وکیل کی ضرورت نہیں بس اپنی شکایت ایک سادہ کاغذ پر درج کرکے تمام کوائف تحریری طور پر پیش کریں شکایت رجسٹرڈ کرکے فوری متعلقہ ادارے کے خلاف کاروائی کا آغاز شروع کیاجاتا ہے وفاقی محتسب میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صرف ساٹھ دن(دو ماہ)میں فیصلہ بنانا ہوتاہے محمد امین مگسی نے شہریوں کے لیے پیغام میں کہاہے کہ کسی بھی شہری کو وفاقی اداروں کیسکو٬سوئی صدرن گیس کمپنی٬نادرا٬بینظیرانکم سپورٹ پروگرام٬ یا بینظیر اقساط میں ناجائز کٹوتی٬ریلوے٬پی ٹی وی٬ڈاکخانہ سمیت کسی بھی وفاقی ادارے سے کسی قسم کی شکایت ہوتو وہ اپنی درخواست بغیر کسی فیس کے وفاقی محتسب اعلی(سیکٹریٹ)سبی کے ریجنل آفس لیویز تھانہ میں جمع کرائیں اسی وقت درخواست پر حکم نامہ جاری کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ گا

اپنا تبصرہ بھیجیں