کوئٹہ(این این آئی) ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت بلوچستان عسکر خان سے انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں بلوچستان کے عہدیداروں نے ملاقات کی اورانہیں ڈائریکٹر تعلقات عامہ بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ وفد نے سابق ڈی جی پی آر محمد نورکھیتران کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ نے ہمیشہ اخبارفروشوں کے ساتھ تعاون کیا ہے امید ہے کہ تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انجمن فلاح و بہبود اخبارفروشاں کے عہدیداروں نے کہا کہ اخبارفروشوں کے اہم مسائل میں بہبود فنڈز میں اضافہ، اخبار مارکیٹ کی سالانہ گرانٹ جاری کرنا، رہائشی اسکیم، اخبارمارکیٹ کی مرمت،میزان چوک اور پرنس روڈ کے بکسٹالز کو وعدے کے مطابق متبادل جگہ کی فراہمی شامل ہے اس بار وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر متعلقہ حکام کی بار بار توجہ دلائی گئی مگر مسائل حل نہیں ہوئے۔ ڈائریکٹرتعلقات عامہ عسکرخان نے انجمن فلاح و بہبود اخبارفروشاں بلوچستان کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے اجتماعی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

