منجھو شوری کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکو ایک شخص سے پچاس ہزارروپے،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) تمبو منجھو شوری کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکو ایک شخص سے پچاس ہزارروپے،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمبو منجھو شوری پولیس تھانے سے کچھ فاصلے پر نا معلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر اے ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر سومر خان جلبانی سے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل، پچاس ہزار روپے نقدی اورقیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں