لورالائی(این این آئی) لورالائی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ بچی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بدھ کو لورالائی کے علاقے سپین مسجد کے قریب تیزرفتار مسافرکوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد محمد شاہ سملزئی،بیٹا آزاد خان اور ایک کمس بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئے پولیس نے نعشوں اور زخمی کو فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال لورالائی پہنچادیا پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ہلاک اورزخمی ہونے والی بچی کا تعلق کلی لونی آباد سے ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

