بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے آغاز سے قبل سیکیورٹی اداروں نے ملک کے مختلف حصوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نقد رقم برآمد کرلی.
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور ووٹوں کی خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن آپریشن کیا۔
جس میں 6 اضلاع میں مختلف مقامات سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران کروڑوں مالیت کی نقد رقم قبضے میں لے لی گئی۔
ڈھاکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کارروائی کے دوران جماعت اسلامی کے ایک ضلعی امیر کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 74 لاکھ ٹکا برآمد ہوئے تھے۔
جماعت اسلامی کے گرفتار رہنما سے سیکیورٹی حکام اس رقم کے ذرائع اور ممکنہ استعمال سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

