خاران: تاجر حاجی ابوبکر مزارزئی کے اغوا پر تاجروں کا جرگہ، 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

خاران( نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی ) خاران کے معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد حیات مزارزئی کے فرزند تاجر حاجی ابوبکر مزارزئی کی اغوا کے خلاف تاجروں کا جرگہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا ۔اس سلسلے میں خاران میں معروف تاجر حاجی محمد حیات مزارزئی کے فرزند تاجر حاجی ابوبکر مزارزئی کے اغوا کے خلاف مزارزئی ہاؤس میں جرگہ انجمن تاجران کے صدر شیخ منیر احمد کی سربراہی میں منعقد ہوا،جس میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جرگے میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا کہ حاجی ابوبکر مزارزئی کو فوری بازیاب کرایا جائے، اگر فوری طور پر بازیاب نہیں کیا گیا تو بصورت دیگر ہفتے کے روز سے مکمل غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔جرگے میں شرکت کرنے والے سینئر تاجروں میں حاجی محمد ایوب مزارزئی، حاجی محمد عالم کبدانی، حاجی شفیع محمد کبدانی، حاجی محمد موسیٰ مزارزئی، حاجی علی محمد مزارزئی، حاجی عطاء اللہ ڈومکی، حاجی عبدالرؤف بنگلزئی، حاجی ثناء اللہ سیاہ پاد، حاجی نوراللہ شاہوزئی، حاجی عبدالغفار مسکانزئی، حاجی ادریس احمد مسکانزئی، خلیل عالم کبدانی، محمد عارف لعل، خالد ساسولی، ضیاء جان، حاجی ممتاز شاہوانی، حاجی عزیز جان سیاہ پاد، حاجی محمد حنیف مزارزئی، حاجی محمد عارف، عارف محمد حسنی، عتیق لالا و دیگر تاجروں کی کثیر تعداد میں شامل تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں