نصیرآباد قومی شاہراہ پر ایکسائز پولیس کی کارروائی،کروڑوں مالیت کی 60کلو سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد قومی شاہراہ پر ایکسائز پولیس کی کاروائی کروڑوں مالیت کی ساٹھ کلو سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد دو گاڑیاں تحویل میں لے لیں، ملزمان فرار۔ ایکسائز پولیس ڈیرہ مراد جمالی کے مطابق گزشتہ روز نوتال پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ پر خفیہ اطلاع پر ایکسائز پولیس نے ناکہ لگا کر چیکنگ شروع کردی اس دوران دو گاڑیاں تیزی سے گزر گئیں جن کا تعاقب کیا گیا تاہم ملزمان گاڑیوں چھوڑ کر فرار ہوگئے تلاشی کے دوران گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے ساٹھ کلو سے زائداعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی جس کی قمیت کروڑوں روپے میں بتائی جارہی ہے دونوں کرولا گاڑیوں کو تحویل میں لیکر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں