ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بختیارآباد کے قریب ڈکیتی کا خوف ویگن ڈرائیور نے دو موٹر سائیکل باپ اور بیٹے کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ بختیارآباد کی حدود مین قومی شاہراہ ناصر آباد ابڑو کے مقام پر کوئٹہ سے جیکب اباد جانے والی مسافر ویگن کے ڈرائیور نے ڈکیتی کے خوف سے موٹر سائیکل کو ٹرن دے دیا جس سے نصیرآباد منگولی کے رہائشی محمد نواز بگٹی اور مہر اللہ بگٹی شدید زخمی ہو گئے دونوں زخمی باپ اور بیٹا بتائے گئے ہیں واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کے بارے میں پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

