ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد ڈکیتی اور چوری کی تین مختلف وارداتین موٹر سائیکل مسجد سے بیٹری سولر سسٹم چوری جبکہ ہندو تاجر سے پچاس ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین لیا گیا ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ شب نا معلوم چور مسجد ابوبکر صدیق کی دیوار پھلانگ کر مسجد سے دو سو وولٹ بیٹری سولر پلیٹس پنکھے ودیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ اوستہ محمد پولیس تھانے کی حدود تنیہ محلہ میں نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر صاحب خان ولد ممتاز علی کھوکھر سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے اوستہ محمد پولیس تھانے کی حدود ریلوے اسٹیشن ایریا میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مقامی ہندو تاجر سوئیٹ سیلر امیت کمار سے پچاس ہزار روپے نقدی موبائل فون ودیگر سامان۔چھین کر فرار ہوگئے۔

