ایس پی عبدالحمید کی قیادت میں صحبت پور میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری

صحبت پور( اعجاز پیچوہا)عبدالحمید (پی ایس پی) کی بطور ایس پی صحبت پور تعیناتی کے بعد ضلع صحبت پور میں امن و امان کی صورتحال میں واضح اور مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ قیادت، موثر حکمتِ عملی اور بروقت فیصلوں کے باعث جرائم کی روک تھام میں بہتری آئی اور شہریوں میں تحفظ کا احساس مضبوط ہوا ہے۔
انہوں نے پولیس گشت کے نظام کو مزید فعال بنایا، عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا اور قانون کی بالادستی کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے۔ ان کی کارکردگی نہ صرف فورس کے مورال میں اضافے کا باعث بنی بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو بھی فروغ ملا۔ ایسی ذمہ دار اور متحرک قیادت یقیناً لائقِ تحسین ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں