کوئٹہ(این این آئی) الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی خالی نشست حلقہ این اے 256خضدار پرضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا این اے 256 خضدار کی نشست بی این پی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردارمحمد اختر مینگل کے استعفے کے باعث خالی ہوئی۔شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 20سے 24فروری تک جمع کروائے جاسکں گے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا 4مارچ کو ہوگی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگ 17مارچ تک واپس لے سکیں گے جبکہ پولنگ5اپریل کو ہوگی الیکشن کمیشن نے این اے 256 خضدار کیلئے ڈی آر او، آر او اور اے آر اوز تعینات کردیئے ہیں۔

