اوتھل، کوسٹ گارڈ کی کارروائی،43کلو چرس،8کلوافیون، 26کلو چاندی برآمد کرلی

اوتھل(این این آئی) بلوچستان میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی منشیات اور چاندی کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، مختلف کاروائیوں میں کروڑوں روپے کی بھاری مقدار میں منشیات اور چاندی برآمد کر لی۔کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ماہ کے دوران بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر اعلیٰ معیار کی 43.8 کلوگرام چرس، 8 کلوگرام افیون اور 26 کلوگرام چاندی برآمد کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات اور چاندی کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 33.13 ملین امریکی ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ترجمان کے مطابق روڈ چیکنگ کے دوران اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنایا گیا اور ملزمان کے قبضے سے منشیات تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کہنا ہے کہ منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے اور قومی معیشت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ حکام نے واضح کیا کہ ساحلی اور زمینی راستوں پر سخت نگرانی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں