کوئٹہ(این این آئی)رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی عادل خان بازئی بالکل خیریت سے ہیں انہیں کینسر سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ الحمد اللہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی بالکل خیریت سے ہیں انہیں لیپوما((Lipoma تھا جو کہ ایک بے ضرر چربی کی گلٹی ہوتی ہے، اس کا کامیاب علاج ہو چکا ہے اسے غلطی سے Lymphoma لیمفوما (کینسر) سمجھ لیا گیا تھا جو درست نہیں تھا۔ترجمان نے کہا کہ تمام احباب کا محبت اور دعاؤں پر دل سے شکرگزار ہیں۔

