ڈیرہ اللہ یار،عدالت کے باہر سے گرفتار شہری محمد حیات کو منظر عام پر لایاجائے،اہل خانہ کا مطالبہ

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) ڈیرہ اللہ یار عدالت کے باہر سے ایس ایچ او نے ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی ایک شخص کو پکڑ کر غائب کر دیا واقعے کو دو ہفتے گزر گیے نہ تو پولیس تھانے میں موجود ہے اور نہ ہی کوئی ایف آئی ار لواحقین کی بازیابی کیلئے احتجاج ڈی آئی جی نصیرآباد اور ایس ایس پی سے نوٹس لینے کی اپیل ڈیرہ مراد جمالی میں بدھ برادری کی خواتین و مرد حضرات نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوے بتایاکہ مورخہ 29 جنوری 2026 کو ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی محمد حیات بدھ کو ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار نے ڈیرہ اللہ یار کی عدالت کے باہر سے اٹھا کر غائب کر دیا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ محمد حیات کو دو ہفتوں کا عرصہ غائب کیے ہوا ہے نہ تو وہ کسی تھانے میں ہے نہ تو اس پر کسی قسم کا کوئی کیس ہے بلکہ ایس ایچ او نے انکو غائب کرکے انکو قتل کرنا چاہتاہے محمد حیات کی جان کو سخت خطرہ ہے اگر اس کا کوئی جرم ہے تو اس پر ایف آئی آر درج کرکے ان کو منظر عام پر لایا جائے انہوں نے ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج اور ایس ایس پی جعفراباد سے اپیل کی کہ محمد حیات بدھ کو بازیاب کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں