ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد، جھل مگسی، صحبت پور، اوستہ محمد، بختیارآباد، سبی، ڈھاڈر، بھاگ، ڈیرہ بگٹی، سوئی سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق جمعہ کو نصیرآباد، جھل مگسی، صحبت پور، اوستہ محمد، بختیارآباد، سبی، ڈھاڈر، بھاگ، ڈیرہ بگٹی، سوئی سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پرشدت 4.1ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز کوہ سلیمان تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی15کلو میٹر تھی زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں،دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پرکسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

