کوئٹہ(این این آئی)خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق جمعہ کو خضدار اور گردونوا ح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت3.4ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز بلوچستان سے 47کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

