کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے دالبندین پریس کلب کے صدر و سرپرست اعلیٰ، سینئر صحافی حاجی عبد الستار کشانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے شاہد رند نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم حاجی عبد الستار کشانی ایک مخلص، باوقار اور متحرک صحافی تھے جنہوں نے علاقے میں مثبت صحافت کے فروغ اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ ان کی ناگہانی وفات سے علاقائی صحافتی برادری ایک زیرک اور بااصول شخصیت سے محروم ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور صحافتی حلقوں میں ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی معاون وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

