ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)نصیرآباد کے علاقے سے پولیس نے نہر سے ایک بچے کی نعش قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو نصیرآبادپولیس تھانہ میرحسن کی حدود ٹیپل شاخ میں مقامی افراد نے نہر میں ایک بچے کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش نہرسے نکال کر قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد امانتا ً دفن کردی۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

