ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے غیرقانونی پاکستان داخل ہونے والے 11افغان شہریوں کو گرفتارکرلیا

کوئٹہ(این این آئی)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 11افغان شہریوں کو گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پرپاکستان میں داخل ہونے والے 11افغان شہریوں عزیز اللہ، سید آغا، سید رحمان، اختر، موسی، گل، نصیب اللہ، نجم، محمد جان، میر جان اور حضرت علی کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار افراد غیرقانونی طورپرپاکستان میں داخل ہوتے تھے اور ایجنٹوں سے رابطے میں تھے گرفتارافراد نے پاکستان کے راستے ایرانا جانا تھا ایف آئی اے نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں