ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جھل مگسی میں بھائی کی فائرنگ سے بھائی شدید زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق جھل مگسی سٹی میں مبینہ طورپر گھریلو ناچاکی کی بناء پر محمد خان مری نے فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے زخمی کو فوری طورپر جھل مگسی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعداسے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

