صوبائی حکومت تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے،سردار عبدالرحمن کھیتران

بارکھان (این این آئی)ضلع بارکھان سے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو علاج کی غرض سے منتقل کرنے کے عمل کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ یہ اقدام صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کے تحت سر انجام دیا گیا۔اس مرحلے کے دوران بچوں کی محفوظ منتقلی، طبی سہولیات کی فراہمی اور متعلقہ اداروں کے مابین مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنایا گیا۔ صوبائی وزیر کا سے ضمن میں کہنا ہے کہ وہ اس امر کے لیے پْرعزم ہیں کہ علاج کے باقی مراحل بھی اسی نظم و ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اور یہ مشن مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گاانہوں نے متعلقہ انتظامیہ اور طبی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی خدمت کے اس سفر میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ معصوم جانوں کی صحت، تحفظ اور بہتر مستقبل کو ہر ممکن ترجیح دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں