واشک (این این آئی)بلوچستان کے ضلع واشک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق واشک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز واشک سے 29 کلو میٹر دور شمال میں تھا جس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

