کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابق سینیٹر ثریا امیر الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ مرحومہ ثریا امیر الدین صاحبہ کی سیاسی خدمات، عوامی وابستگی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ پی پی پی کی سینئر رہنما و سابق سینیٹر ثریا امیر الدین کا عزم، استقامت اور عوام دوستی کا جذبہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔

