کوہلو کے علاقے میں واقع جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

کوئٹہ(این این آئی)کوہلو کے علاقے میں واقع جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر جان محمدکاکڑ نے بتایا کہ ضلع کوہلو کے علاقے کوہ جاندران میں واقع جنگلات میں اچانک بھڑک اٹھی جس نے جنگلات کے وسیع حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے اہلکار اور مقامی انتظامیہ ملکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں آگ لگی ہے وہ انتہائی دشوارگزار پہاڑی علاقہ ہے جس کی وجہ سے آگ بجھانے کیلئے جانے والی ٹیموں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں