ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس کی تھانے کی حدود فیضان مسجد کے قریب ریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے قائم سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا چیک پوسٹ کی دیواروں کمرے کو نقصان پہنچا تاہم سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے اس دوران سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس سے مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے پورے علاقے کا گھراو کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

