اوستہ محمد( عابدعلی)اوستہ محمد میں سادات قومی اتحاد پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ جیلانی کی قیادت میں درگاہ راجن شاہ پر ایک مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے گدی نشینوں سید منصور علی شاہ ۔سید محمد بچل شاہ ۔ سید گلاب شاہ ۔ سید برکت علی شاہ سید اختر حسین شاہ۔ سید بہادر علی شاہ سید منیر احمد شاہ ۔ سید ممتاز علی شاہ ۔سید محمد ابراہیم شاہ سید مظہر علی شاہ۔ سید داد محمد شاہ ۔ سید ذاکر حسین شاہ سید امداد حسین شاہ ۔سید عبدالرزاق شاہ ۔ سید نیاز حسین شاہ سید مختار احمد شاہ۔ سید کامل شاہ ۔ سید طارق شاہ ۔ سید سکندر علی شاہ سیدہ شبیر احمد شاہ اور سادات برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ جیلانی، سید برکت علی شاہ سید مظہر علی شاہ سید عبدالرزاق شاہ سید نیاز حسین شاہ سید منصور علی شاہ سید محمد ابراہیم شاہ سید بچل شاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ آج سادات برادری کو باہمی اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سادات قومی اتحاد پاکستان ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد صرف اور صرف سادات برادری کے جائز اور آئینی حقوق کا حصول ہے۔
مقررین نے کہا کہ ماضی میں سادات برادری کو ہر دور کے حکمران طبقے نے نظر انداز کیا، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔
انہوں نے کہا: کہ ہمارا اتحاد غیر سیاسی ہے اور صرف سادات برادری کے حقوق کے لیے ہے۔ ان شاء اللہ ہم مل کر وہ حقوق حاصل کریں گے جو ہمیں آئین نے دیے ہیں۔”
آخر میں سید ذوالفقار علی شاہ جیلانی نے سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والے تمام سادات اور گدی نشینوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ رابطہ اور اتحاد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اتحاد، بھائی چارے اور سادات برادری کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

