سبی(رپورٹر)شہر میں صاف پانی کی فراہمی ترجیح مسائل کے حل کیلئے اقدامات تیز کر دی ہیں ایکسین پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ شہزادہ فروخ٬شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے جاری اقدامات پر صحافیوں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی یہ بریفنگ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین شہزادہ فروخ نے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدراللہ داد رند جنرل سیکٹری خرم شہزاد سے ملاقات کے دوران دی جس میں شہریوں کو درپیش پانی کی قلت اور آلودہ پانی کی فراہمی کے مسائل کے حل کیلئے جاری منصوبوں پر گفتگو کی گئی ایکسین پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ شہزادہ فروخ نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے پرانی پائپ لائنوں کی تبدیلی، نئی لائنوں کی تنصیب اور خراب ٹیوب ویلز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ کئی علاقوں میں پانی کے پریشر میں کمی کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جنہیں دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی صفائی اور بحالی کا عمل جاری ہے جبکہ نئے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب بھی منصوبہ بندی میں شامل ہے ان کے مطابق پانی کے نمونوں کی باقاعدہ جانچ کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور صحت بخش پانی فراہم کیا جا سکے۔شہزادہ فروخ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ پانی کے ضیاع سے بچیں اور غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی کریں تاکہ فراہمی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔اس موقع پر صحافیوں نے مختلف علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی اور آلودہ بدبودار پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی جس پر شہزادہ فروخ نے فوری توجہ اور حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے محکمہ کا عملہ ہمہ وقت متحرک ہے۔
ملاقات کے اختتام پر اس امید کا اظہار کیا گیا کہ جاری اقدامات سے جلد ہی شہر میں صاف اور معیاری پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی

