رمضان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کیسکو نے خصوصی انتظامات مکمل کیے

سبی(رپورٹر)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اس سلسلے میں ایکسین کیسکو میر ظفر علی چھلگری نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے دوران بجلی کی ترسیل کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ روزہ دار سحر و افطار اور عبادات باآسانی انجام دے سکیں۔انہوں نے بتایا کہ کیسکو کے فیلڈ عملے کو ہنگامی بنیادوں پر الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ ٹرانسمیشن لائنوں اور فیڈرز کی نگرانی مزید مؤثر بنائی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی اور کسی بھی فنی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کو یقینی بنایا جائے گا میر ظفر علی چھلگری نے مزید کہا کہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور رمضان کے دوران شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بجلی کے محتاط استعمال کو یقینی بنائیں اور کسی بھی خرابی کی صورت میں متعلقہ کیسکو دفاتر یا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا تاکہ شہری سکون اور سہولت کے ساتھ عبادات اور روزمرہ امور انجام دے سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں