لسبیلہ(بیوروچیف) آر او پلانٹس کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔ااطہرالدین جمالی اسسٹنٹ ڈاریکٹر محکمہ ماحولیات لسبیلہ و حب اوتھل میں اظہرالدین جمالی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات تحفظ ایجنسی لسبیلہ و حب نے شہر کے مختلف نجی آر او پلانٹس کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف آر او پلانٹس سے پانی کے نمونے چیک کیے اور صفائی و معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے آر او پلانٹس کے مالکان کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف اور شفاف پینے کا پانی فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی پلانٹ سے غیر معیاری یا آلودہ پانی کی فراہمی کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اظہرالدین جمالی نے مزید کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے پانی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مستقبل میں بھی ایسے معائنے جاری رہیں گے تاکہ شہریوں کو محفوظ پینے کا پانی میسر آ سکے۔

