سبی: یو پی اینڈ ڈی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کھولے گئے، شفافیت کو یقینی بنانے کا عزم

سبی(رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور ونگ کمانڈر کرنل زبیر کی نگرانی میں بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت محکمہ یو پی اینڈ ڈی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کھولے گئے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر یو پی اینڈ ڈی رازق مری، ایگزیکٹو انجینئر ایریگیشن خادم حسین چانڈیو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ٹینڈرز کھولنے کے بعد ٹھیکیداروں کی ٹیکنیکل اور مالی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ تمام مراحل بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (BPPRA) کے قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں گے اور صرف میرٹ پر پورا اترنے والے ٹھیکیداروں کو منصوبے الاٹ کیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں