اسلام آباد (این این آئی)رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اعلامئے کے مطابق پیر سے جمعرات تک رمضان کے دوران سندھ کے سرکاری دفاتر صبح 10بجے سے دوپہر 4بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 10سے 1 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔قبل ازیں وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے بھی رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو صبح 9بجے سے دوپہر 12:30بجے تک دفتری اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

