محکمہ ریلوے نے پشاور سے کوئٹہ آنیوالی 40ڈاؤن جعفرایکسپریس روانگی کا ٹائم تبدیل کردیا

کوئٹہ(این این آئی) محکمہ ریلوے نے پشاور سے کوئٹہ آنے والی 40ڈاؤن جعفرایکسپریس روانگی کا ٹائم تبدیل کرکے صبح 6بجے کردیا۔ محکمہ ریلوے کے مطابق 20 فروری سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی 40 ڈاؤن جعفر ایکسپریس کا شیڈول تبدیل کیا جا رہا ہے ٹرین پشاور کینٹ سے صبح 7 کی بجائے ایک گھنٹہ پہلے 6 بجے چلا کرے گی40 ڈاؤن جعفر ایکسپریس کے تمام اسٹیشنوں پر رکنے کا وقت ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا گیا ہے یہ ٹرین سہ پہر4بجکر40منٹ کی بجائے 3بجکر40منٹ پر کوئٹہ پہنچا کرے گی۔محکمہ ریلوے کے مطابق جن مسافروں نے 20 فروری یا بعد کی تاریخوں میں بکنگ کروائی ہے وہ ٹکٹ پر دیے گئے وقت سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن پر پہنچیں مسافر پاکستان ریلویز کی ‘ٹریک مائی ٹرین’ ایپلیکیشن سے بھی رہنمائی لے سکتے ہیں یہ فیصلہ انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔محکمہ ریلوے کے مطابق شیڈول میں تبدیلی صرف پشاور سے کوئٹہ جانے والی 40 ڈاؤن جعفر ایکسپریس کیلئے کی گئی ہیکوئٹہ سے پشاور جانے والی 39 اپ جعفر ایکسپریس کا شیڈول وہی پہلے والا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں