میر مظفر خان جمالی کی کاوش سے اوستہ محمد میں سینیٹری اسٹاف کی ہڑتال ختم

اوستہ محمد ( عابدعلی ) میئر میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میر مظفر خان جمالی کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں سنیٹری اسٹاف نے اپنی دس روزہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد شہر میں صفائی کا نظام کل سے مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ سنیٹری اسٹاف گزشتہ دس دنوں سے ہڑتال پر تھا۔ ملازمین کا مؤقف تھا کہ انہیں گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی، جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار تھے اور احتجاجاً انہوں نے کام بند کر رکھا تھا۔ ہڑتال کے باعث شہر میں صفائی کی صورتحال متاثر ہو رہی تھی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں