صحبت پور ( رپورٹر ) جعفرآباد میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔

ڈیرہ اللہ یار کے علاقے زیرو پوائنٹ پر ایکسائز ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار نمبر AYL-526 کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 14 کلو گرام چرس اور 3 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزم عمران لاشاری کو گرفتار کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

اس حوالے سے ایکسائز آفیسر جاوید بلوچ نے اپنی ٹیم — انسپکٹر وسیم اشرف بلوچ، انسپکٹر قربان علی بھٹی بھنگر اور دیگر اہلکاروں — کے ہمراہ ایکسائز آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کارروائی کی تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے خصوصاً نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، تاہم ایکسائز فورس ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعفرآباد سے منشیات کے خاتمے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہم ہے، اور خوش آئند امر یہ ہے کہ علاقے کے باشعور شہری بھی اس مہم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دے رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے ایکسائز پولیس کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف منشیات فروشوں کا نیٹ ورک کمزور ہوگا بلکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
حکام کے مطابق منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے

