بی آر اے نے کسٹم ایجنٹس کیلئے لازمی رجسٹریشن اور بروقت ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ہدایت کردی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) نے سامان کی گڈز ڈیکلریشن کے اجراء سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے کسٹم ایجنٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر بی آر اے کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور ہر ٹیکس پیریڈ کی ریٹرن بروقت جمع کرائیں تاکہ قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔بی آر اے کے مطابق کسٹم ایجنٹس کی جانب سے گڈز ڈیکلریشن کے اجراء پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) کی شرح فی گڈز ڈیکلریشن 1000 روپے مقرر ہے۔ تمام متعلقہ سروس پرووائیڈرز پر لازم ہے کہ وہ مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور مقررہ وقت کے اندر اپنی ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں۔اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ رہنے، ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے یا بروقت ریٹرن جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف بی ایس ٹی ایس ایکٹ 2015 کے تحت جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ بی آر اے نے کسٹم ایجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیکس قوانین کی مکمل پیروی کریں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگی اور جرمانوں سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں