ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور جعفرآباد شادی کی دو مختلف تقریبات ہوائی فائرنگ ایک بچی جاں بحق تین بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فوری طورپر کاروائی ہوائی فائرنگ کر نے والا ایک شخص گرفتار اسلحہ برآمد مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں شادی کاگھر ماتم میں تبدیل ہو گیا بلوچستان نیشنل پارٹی نصیرآباد کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر شاہنواز مینگل کے گھر میں جاری شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچی جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں انکو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ایس ایچ او ستی ڈیرہ مراد جمالی نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ادھر ضلع جعفرآباد پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود قیدی شاخ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ زخمی ہو گیا جسے لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات ڈیرہ اللہ یار پولیس کر رہی ہے۔

