ڈیرہ مراد جمالی،موٹر سائیکل چھینے کی واردات ایف سی اہلکار نے ناکام بنادی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں موٹر سائیکل چھینے کی واردات ایف سی اہلکار نے ناکام بنادی ڈکیت کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں فیضان مدینہ مسجد کے قریب مسلح ڈکیت موٹر سائیکل چھینے کے دوران ایف سی کے ہتھے چڑھ گیا جس کو ایف سی اہلکار نے پکڑ کر ان سے اسلحہ برامد کرکے سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں