کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خان نے کوئٹہ شہرکے نواحی علاقے ہزارگنجی میں نئے 132kvگرڈاسٹیشن کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب میں چیف انجینئر(ٹرانسمیشن اینڈگرڈز) انجینئرعادل عزیز، پراجیکٹ ڈائریکٹر (جی ایس سی) عبدالسلام مینگل، سپرنٹنڈنگ انجینئر(جی ایس او) سرکل غلام فاروق جھکرانی،ایکسئن(ٹی اینڈجی) اسدترین، ایکسئن (ٹی ایل) علی احمدحلیمی، ایکسئن(ٹی اینڈآئی) عبید اللہ، ایکسئن(پروٹیکشن) محمدکاشف، ایڈیشنل ایکسئنن (ٹی اینڈجی) عبدالحفیظ کے علاوہ کیسکوکے دیگر افسران بھی شریک تھے۔چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکی خصوصی ہدایات پر کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) نے کوئٹہ میں نئے 132KVہزارگنجی گرڈا سٹیشن کی تعمیرکاکام مکمل کرلیا۔ہزارگنجی اوراس سے ملحقہ علاقوں کے صارفین کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے کیسکونے یہ منصوبہ 2023میں شروع کردیاگیا اورفروری 2026میں مکمل کرلیاگیا جسے کیسکونے اپنے ذاتی ترقیاتی فنڈزسے پایہ تکمیل تک پہنچایاہے۔اس منصوبہ پرمجموعی طورپر 971 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ منصوبہ کی تکمیل میں ایک نئے گرڈاسٹیشن کی تعمیرکے ساتھ ساتھ40 ایم وی اے استعدادکاروالے 2پاورٹرانسفارمرزجبکہ 12عدد کنٹرول پینل کے علاوہ ایک کلومیٹر 132Kvنئے ڈبل سر کٹ ٹرانسمیشن لائن بچھانے، کنٹرول روم اور رہائشی کوارٹرزکی تعمیرکاکام بھی شامل ہیں۔کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) کے انجینئرزاور فنی عملہ پرمشتمل ٹیم نے اس منصوبہ پر کام شروع کرکے مختصر مدت میں مکمل کیاجوکہ ایک نمایاں ریکارڈہے۔ ہزارگنجی میں نئے 132kvگرڈاسٹیشن کاقیام یہاں کے عوام کاایک دیرینہ مطالبہ بھی تھا۔ نئے 132kvگرڈاسٹیشن کی تکمیل کے بعد اب 132kvسریاب گرڈاسٹیشن اور انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے کچھ فیڈروں کی شفٹنگ اور انٹرلنک کرکے اُن فیڈروں کو نئے ہزارگنجی گرڈاسٹیشن سے منسلک کیاجائے گا جس کے بعد اُن فیڈروں سے ملحقہ علاقوں کے تمام صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے میں مددملے گی۔بعد ازاں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئریوسف شاہ خا ن نے نئے گرڈاسٹیشن کے کنٹرول روم، رہائشی کوارٹرز، سوئچ یارڈ اور مختلف حصوں کابھی معائنہ کیااورانہوں نے شجر کاری مہم کے تحت گرڈاسٹیشن کے احاطے میں پودابھی لگادیا۔

