دالبندین (این این آئی)دالبندین کے علاقے چارسر میں مسافر کوچ میں آگ بھڑک اٹھی کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو دالبندین کے علاقے چار سر میں مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، حادثے کے نتیجے میں بس مکمل طور خاکستر ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے کوچ میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ عینی شاہدین حادثے کے بعد ڈرائیور نے بروقت گاڑی پر قابو پایا اور مسافروں کو فوری طور پر نکال دیا تھا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

