صحبت پور ( عطا محمد کھوسہ ) سماجی شخصیت عزیز احمد قادری کا فی سبیل اللہ افطار دسترخوان، سینکڑوں مزدوروں کیلئے سہاراتفضیلات کے مطابق جعفرآباد میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور قادری ٹینٹ سروس کے مالک عزیز احمد تنیو کی جانب سے فی سبیل اللہ افطار دسترخوان کا اہتمام کیا گیا، جہاں سینکڑوں مزدور پیشہ اور مستحق افراد نے روزہ افطار کیا۔ عزیز تنیو کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چھ برس سے مخیر دوستوں کے تعاون سے رمضان المبارک میں یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ضرورت مندوں کی خدمت کی جا سکے
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں انسانیت کی خوبصورت مثال، قادری ٹینٹ سروس کی جانب سے افطار دسترخوان سج گیا۔ جہاں روزانہ سینکڑوں محنت کش اور غریب افراد باعزت انداز میں روزہ افطار کر رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق یہ خدمت گزشتہ چھ سال سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔

