طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، میرلیاقت لہڑی

کوئٹہ(این این آئی)پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن کی ضمانت ہوتا ہے،بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر کھلاڑیوں کو مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاون میں فٹسال گراونڈ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔میرلیاقت لہڑی نے کہاکہ طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند ذہن کی ضمانت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل طالبات میں خوداعتمادی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں فٹسال گراؤنڈ کے قیام سے کالج کی طالبات کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی ہے، اب طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء، طالبات اور کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر انہیں کھیلوں کے مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کانام روشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت طلباء طالبات اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے اور بلوچستان میں ملکی سطح کے ٹورنامنٹ کا انعقادکیا گیا جس میں کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملا۔اس موقع پرطالبات اور اساتذہ نے فٹسال گراونڈ کے قیام کے اقدام کو سراہتے ہوئے میر لیاقت لہڑی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں