بولان(این این آئی)پہلا ٹو ڈسٹرکٹ کچھی سبی شہید ناصرجان بنگلزئی کرکٹ ٹورنامنٹ ڈھاڈر 2026 اختتام پذیر فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹی ایم بی کلب سبی نے شہید محبوب کلب نغاری ڈھاڈر کو 14 رنز سے شکست دیکر چیمپئن بن گئے، آرگنائزر محمد عارف بنگلزئی نے ٹھیکیدار حاجی اصغر بھٹو کو بلوچی ثقافتی دستار پہنایا فائینل میچ کے مہمان خاص سپرٹینڈنٹ ڈی سی کچھی عبدالحق مستوئی اور ٹھیکیدار حاجی اصغر بھٹو تھے جبکہ اعزازی مہمانان ڈی ڈی او امداد علی بھٹو،جاوید علی، وڈیرہ محمد یوسف رند، اے ایس آئی خیر محمد بنگلزئی، ابراہیم شاہوانی تھے تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں جاری پہلا ٹو ڈسٹرکٹ کچھی سبی شہید ناصرجان بنگلزئی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار فائینل میچ ٹی ایم بی کلب سبی اور شہید محبوب کلب نغاری کے مابین کھیلا گیا میچ شروع ہونے سے قبل ہی گراؤنڈ تماشائیوں سے بھر گیا تھا ٹی ایم بی کلب سبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے جس میں عیسیٰ جان کے تیز ترین سترہ بال پر 52 رنز شامل تھے شہید محبوب کلب کی جانب سے سجاد اور عباس بوہڑ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں مطلوبہ حدف کے تعاقب میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 14 رنز کی دوری سے شہید محبوب کلب نغاری نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے جس میں ڈاڈا حسین 64 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے ٹی ایم بی کلب کے عیسی بنگلزئی نے چار جبکہ نوید کرد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عیسیٰ جان مین آف دی میچ قرار پائے شاندارجبکہ امپائرنگ کے فرائض چیف لیاقت علی اور قاضی رضوان تھے تاریخی میچ کے مہمان خاص سپرٹینڈنٹ ڈی سی آفس عبدالحق مستوئی اور ٹھیکیدار حاجی اصغر بھٹو تھے چیف ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد عارف بنگلزئی نے ٹورنامنٹ میں مکمل سپورٹ دوستی کا مظاہرہ کرنے پر ہردلعزیز شخصیت ٹھیکیدار حاجی اصغر بھٹو کو بلوچی ثقافتی دستار پہنایا جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں انعامات و شیلڈ تقسیم کیئے گئے مہمانان خاص نے ونر ٹیم کے کپتان کو ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے نعد کیش پرائز 40000 ہزار روپے ٹرافی?? اور رنر ٹیم کے کپتان کو کیش پرائز مبلغ 20000 ہزار اور ٹرافی پیش کیئے جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے کمنٹری شیرجان بلوچ اور دیگر ساتھیوں، امپائرز پینل، میڈیا نمائندگان و ورکرز میں خصوصی انعامات اور تماشائیوں کیلئے گفٹ پیکٹس تقسیم کیئے گئے اس طرح یہ شاندار ٹورنامنٹ بہترین انداز میں اختتام پذیر ہوا

