میر ارشاد حسن کامدرسہ دار الاحمد تدریس القرآن کادورہ

کراچی (پریس ریلیز) معروف دینی درس گاہ جامع مسجد ام کلثوم ومدرسہ دار احمد تدریس القرآن میں منعقدہ سالانہ امتحان کے نتائج اور تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وادی کوٹلہ کے معروف سیاسی،سماجی ومذہبی ہر دل عزیز شخصیت میر ارشاد حسن تھے۔ جامع مسجدام کلثوم ومدرسہ دار الاحمد تدریس القرآن کراچی کی اس تقریب میں معزز مہمان نے خصوصی طور پرشرکت کی،طلباء کرام نے مختلف لہجوں میں قرآن کریم کی تلاوت سناکر سامعین کے قلوب منورکیا۔میر ارشاد حسن صاحب کے ہمراہ معروف سماجی سیاسی رہنما رانا عزیز الحسن صاحب،جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر سندھ و بلوچستان زون کراچی کے ترجمان مولانا منظور فقیری صاحب بزنس کوارڈینیٹر (میر ارشاد حسن)حامد میر بھی اس مبارک تقریب میں شریک ہوئے۔جامع مسجد ام کلثوم ومدرسہ دارالاحمد تدریس القرآن میں معزز مہمانوں کی آمد پر شاندار استقبال کیاگیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور ہار پہنائیگئے۔ادارہ کے مہتمم قاری محمد خالد مولانا عادل نے میر ارشاد کی سماجی خدمات پر اعزاز شیلڈ بھی پیش کی میر ارشاد حسن صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا دین سے نسبت بہت بڑی سعادت ہے اور علماء انبیاء کرام کے وارث ہیں اللہ تعالیٰ ان سے دین کاکام لے رہا ہے یہ بڑی بات ہے انہوں نے کہا ہر شہر علاقے کی کچھ نہ کچھ خصوصیات ہوتی ہیں وادی کوٹلہ بھیڑی کو یہ سعادت ہے ہر گھر میں حافظ قرآن اور عالم موجود ہیں جو ملک بھر اور بیرون میں دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے مدرسہ کے مہتمم قاری محمد خالد صاحب امام وخطیب وناظم اعلی مولانا عادل مسکین صاحب کی دینی خدمات اور ادارہ کے منظم نظام تعلیم کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیاادارہ کی طرف سے معزز مہمان کو شاندار دینی سماجی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی گئی۔اللّہ پاک آنے والے تمام مہمانوں کو اپنی رضا نصیب فرمائے۔سب کو صحت،عافیت سلامتی والی عمر دراز نصیب فرمائے۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں