صدر مملکت اور وزیراعظم کا دورہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ موخر

کوئٹہ(این این آئی)صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی جدیدکاری اور بہتری کے بڑے ترقیاتی منصوبے کے سلسلے میں متوقع دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے یہ منصوبہ خطے کی صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع میں اضافے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کے اہم غیر ملکی دورے اور مصروفیات کے باعث اس دورے کا شیڈول عارضی طور پر ملتوی کیا گیا۔ دورے کے دوران دونوں اعلیٰ شخصیات نے ضلع حب میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ زہری فارم ہاؤس کا بھی دورہ کرنا تھا۔اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم 24 تاریخ کو وطن واپس پہنچیں گے، جس کے بعد صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کے مشترکہ دورے کی نئی تاریخوں اور شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ یہ دورہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی اپ گریڈیشن اور علاقائی ترقی کے حوالے سے اہم پیش رفت کا پیش خیمہ سمجھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں