میٹرک ٹیک مضامین کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی نامزدگی کا حکم: 28 فروری کی ڈیڈ لائن مقرر

جنید ریاض : پیکٹا کی جانب سے میٹرک ٹیک مضامین کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی نامزدگی کا حکم جاری کردیا گیا ۔

ہر ماڈیول کیلئے 8 ماسٹر ٹرینرز نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس حوالے سے اضلاع کو مراسلہ ارسال کردیا گیا جس کے مطابق کمپیوٹر سائنس، ایگریکلچرل سائنس، ہیلتھ سائنسز سمیت 6 مضامین کیلئے ٹرینرز درکار ہیں۔ فیشن ڈیزائننگ، کمیونیکیشن سکلز ،پرسنل گرومنگ بھی میٹرک ٹیک پروگرام میں شامل ہیں۔

جاری کردہ مراسلہ کے مطابق نامزد ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ، سپورٹ اور نصاب پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔

اضلاع سے میٹرک ٹیک سکولز اور متعلقہ اساتذہ کا تصدیق شدہ ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے۔ اساتذہ کو تعلیمی و پیشہ ورانہ قابلیت ، واٹس ایپ رابطہ تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکول سربراہان کے رابطہ نمبر سمیت مکمل معلومات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مطلوبہ نامزدگیاں اور ڈیٹا 28 فروری 2026 تک جمع کرانے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں