روس کا برطانیہ اور فرانس پر یوکرین کو ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا سنگین الزام

ماسکو/کیف: روس نے برطانیہ اور فرانس پر یوکرین کو جوہری ہتھیاروں سے متعلق ٹیکنالوجی اور پرزے فراہم کرنے کی تیاری کا الزام عائد کیا ہے، تاہم ان ممالک کی جانب سے اس دعوے کی تردید یا کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

روسی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جوہری طاقتوں کے درمیان براہِ راست فوجی تصادم سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

اس سے قبل روسی انٹیلی جنس سروس نے الزام لگایا تھا کہ برطانیہ اور فرانس خفیہ طور پر یوکرین کی مدد کر رہے ہیں، جسے فرانس نے مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا۔

ادھر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین اپنے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور اتحادی ممالک سے مزید حمایت کی اپیل کی۔ روسی صدر پیوٹن نے اپنے بیان میں یوکرین پر امن عمل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں