کوئٹہ(این این آئی) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں مسلح افراد کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ تین اہلکار شہید ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو چمن میں روغانی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین اہلکار لانس نائیک محمد وسیم،حوالدار محمد جمشید، سپاہی قاسم ضیاء شہید جبکہ نائیک محمد قاسم زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔

