بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے سید سردار کی ملاقات ہوئی، سردار شاہ نے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی، اپنی کتاب ”من مسافر“ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی۔

سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور صوبہ پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ نجمی عالم کی ملاقات ہوئی اور نجمی عالم نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی اور شہر کی سیاسی اور انتظامی صورت حال سے آگاہ کیا، کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے حیدرآباد کے میئر کاشف شورو کی ملاقات ہوئی، شہر میں جاری عوامی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے سکھر کے ضلعی صدر سید جاوید شاہ نے ملاقات کی اور شہر کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں