پسنی(رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفرازعلی بگٹی کے عوام دوست ویژن کے تحت تحصیل پسنی میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری، تحصیل دار پسنی محمد امین اور پاک آرمی پسنی یونٹ کے ہمراہ خود فیلڈ میں موجود رہ کر شفافیت کو یقینی بنا۔

اسسٹنٹ کمشنر خسرو دلاوری نے پاک آرمی کے ٹیم کے ہمراہ تحصیل پسنی کے دور افتادہ علاقے گرانی اور گردونواح کا تفصیلی دورہ کیا۔
ضلعی انتظامیہ نے اپنی نگرانی میں غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کو راشن پیکجز فراہم کیے تاکہ حقداروں کی حق تلفی نہ ہو۔
ان فوڈ پیکجز میں زندگی کی بنیادی ضروریات بشمول آٹا، چاول، دالیں اور چینی شامل ہیں۔

ہمارا مقصد حکومتِ بلوچستان کے ریلیف پیکج کو براہِ راست حقداروں کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کمزور طبقات کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ کوئی بھی خاندان بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہے۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ، لوکل انتظامیہ اور پاک آرمی کی اس مشترکہ کاوش کو سراہتے ہوئے اسے غریب پرور اقدام قرار دیا ہے۔

